اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی، جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،صحت کارڈ، اشیاءضروریہ پر مستحق خاندانوں کو رعایت، تعلیمی سہولیات میں بہتری حکومت کے فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔
- Advertisement -
پیر کو وزیرِ اعظم عمران سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات جس میں وفاقی وزرا ، گورنر و وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پاکستان تحریکِ انصاف کے عہدیداران نے شرکت کی ،ملاقات میں حکومت کے صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاءنے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور پارٹی کے امور گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی۔
بتایاگیاکہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکیلئے حکومت تاریخی منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے،20 ارب کی لاگت سے منصوبہ بجلی کے ترسیلی نظام میں جدت اور بہتری لے کر آئے گا۔ بتایاگیاکہ صوبائی سطح پر سستی بجلی کے منصوبوں اور کم نرخوں پر آف گرڈ فراہمی کیلئے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،