سابق بوائے فرینڈ کو پھنسانے کیلیے 30 جعلی اکاونٹس بنانیوالی خاتون گرفتار
اپنے سابق بوائے فرینڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاونٹس بنانے والی خاتون کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا۔20 سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔ کورٹنی پولیس کے سامنے 10 بار اپنے سابق بوائے فرینڈ مسٹر جولی پر چھری سے وار کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ میرا پیچھا کرتا ہے اور مجھے ہراساں کرتا ہے جس پر مسٹر جولی 6 بار گرفتار ہوئے۔ جولی کو 81 گھنٹے حراست میں گزارنا پڑا۔ ان پر حملے کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں گھر میں کرفیو، الیکٹرانک ٹیگ اور ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تاہم 5 مہینے کی مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول ان کے درجنوں جعلی اکاو¿نٹس سے کھ±ل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا گیم رچا تھا۔