MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کا حل: رکشوں کیلئے ڈیجیٹل اسٹیکرز اور 8 نئے بس روٹس کا فیصلہ

0 71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مرکزی علاقوں میں رکشوں کیلئے ڈیجیٹلائزڈ اسٹیکرز کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور مخصوص اسٹاپس مقرر کیے جائیں گے۔ بغیر روٹ پرمٹ کسی رکشے کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ شہر میں بس سروس کیلئے 8 نئے روٹس مختص کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔ چنگ چی رکشوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انہیں صرف مضافاتی علاقوں میں چلنے کی اجازت ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.