MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں کے نام شائع کرنے پر حکم امتناع جاری

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں کے نام تاحکمِ ثانی شائع نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہیڈ ماسٹرز تقرریوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار فہیم خان کی جانب سے وکیل امان اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹرز کی آسامیوں کے لیے مقرر کردہ بی ایڈ کی لازمی شرط کو نظرانداز کیا گیا اور نااہل امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی، جو قانون اور قواعد کے منافی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے دسمبر دو ہزار چوبیس میں جاری کیے گئے اشتہار کی بھی خلاف ورزی کی، جس سے شفافیت اور میرٹ پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حکومتِ بلوچستان اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہیڈ ماسٹرز کی آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں کے نام تاحکمِ ثانی شائع نہ کیے جائیں۔وفاقی آئینی عدالت نے معاملے کی مزید سماعت تک تمام کارروائی روک دی، جبکہ فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.