MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چمن بارڈر پر فائرنگ قابل مذمت ہے، اس طرح کے واقعات امن دشمنی ہیں، ضیا لانگو

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن بارڈر میں ہونے والے فائرنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ قابلِ مذمت ہے وزیر داخلہ نے افغان عبوری حکومت سے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے گزشتہ تین سے چار دونوں ایسا واقعہ کا دوبارہ پیش ہونا باعث تشویش ہے جبکہ ہمارے امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر چمن سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایات بھی دی۔ وزیر داخلہ میر ضیاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کا دوربارہ ہونا امن دشمنی ہے جبکہ فوج اپنے بارڈر کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پاکستان نے ہمشیہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.