ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو کیوں گرفتار کیا؟پتہ چل گیا
لودھراں (مسائل نیوز) دانیہ شاہ کی گرفتاری پر ان کی والدہ کا ردعمل آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تھانے والوں کی بھاری نفری نے میری بیٹی کو اغوا کیا اور پتہ نہیں کن غنڈوں کے حوالے کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے سب گھر والوں پر تشدد بھی کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو بچایا جائے۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا ہے ان پر اپنے مرحوم شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس نے لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے، دانیہ شاہ کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔