MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں بجلی اور گیس کی بندش نے عوام کا جینا محال کردیا

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، سریاب روڈ، بروری روڈ بہادر آباد، اے ون سٹی، پشتون باغ اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب، پشتون باغ، جبل نور، بروری روڈ آخری سٹاپ، فاطمہ جناح ہسپتال، بہادر آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 6گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں بارہاں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیاہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ کوئٹہ شہر میں بجلی سمیت گیس کی بندش نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے، 24 گھنٹے میں کبھی بجلی کا انتظار تو کبھی گیس کے انتظار میں شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق ماضی میں موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑ.ھادیا جاتا ہے مگر اب تو موسم سرما میں بھی دن کے اوقات میں چھ چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ہسپتال ہذا کے حکام کی جانب سے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے جنریٹر کا بندوبست کیا گیاہے مگر اس پر ماہانہ لاکھوں روپے کا خرچہ آرہا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.