MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کی بلال غفار پر حملے کی شدید مذمت

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پیپلز پارٹی ایک فاشسٹ جماعت ہے اور جس طرح کراچی کے بہادر لوگوں نے ایم کیو ایم کی دہشت گردی کو ختم کیا اسی طرح پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی کو بھی سبق سکھائیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلال غفار پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ این اے 237 ملیر کراچی میں اب پیپلزپارٹی کی بڑی پیمانے پر دھاندلی کے واضح آثار نظر آنے شروع ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر پر حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے اور انکی ناک کی ہڈی ٹو ٹ گئی،بلال غفار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے میں تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار پرحملہ کیا گیا۔ سابق گورنر سندھ عمران خان نے الزام لگایا کہ بلال غفار پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تشدد کیا جبکہ علی زیدی نے کہا کہ حکیم بلوچ کے بیٹے نے بلال غفار کو زدو کوب کیا۔اطلاعات ملنے پر پولیس کی نفری اور ایس پی ملیر انوسٹی گیشن موقع پر پہنچی۔
ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ جہاں جھگڑا ہوا وہ ملیر سٹی بکرا پیٹری کا علاقہ ہے،صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا۔2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ووٹنگ پر جھگڑا ہوا تھا۔آئی جی سندھ پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے بلال غفار پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بلال غفار کے معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ ایم پی اے راجا اظہر نے پر یزائڈنگ افسر پر فارم 45 بھرنےکا الزام عائد کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.