وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے سے ریاست لیک ہوئی ہے، شبر زیدی
کراچی(مسائل نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے سے ریاست لیک ہوئی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ حالات مشکل ہیں مگر ہمیں بہتری کی جانب پیش رفت کرنا ہے، ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں متفق ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی قیادت دس سال کی معاشی پالیسی پر اتفاق کرے۔ چین، ترکی سمیت فری ٹریڈ پالیسی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نہیں ریاست نقصان میں جا رہی ہے، ریاست موجودہ صورت حال میں آگے نہیں بڑھ سکتی۔شبر زیدی نے کہا کہ 1970 کی طرح ایک شفاف الیکشن ناگزیر ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ […]
[…] نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ بینکوں کو صرف مخصوص ایل سیز کھولنے کی ہدایت […]