MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عاطف اسلم نے دی اپنی بیوی کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

2 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کو ایک انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بیوی سارہ عاطف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے عاطف اسلم نے انہیں دنیا کی سب سے خوبصورت، معصوم اور محنتی انسان تم ہی ہو‘۔

- Advertisement -

عاطف اسلم نے کہا ہے کہ سارہ تم سے شادی کرنے کا میرا فیصلہ سب سے بہترین تھا۔

اس سے قبل اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا ’’ میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دئیے۔ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.