MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر کہاں جا رہا ہے؟ تازہ ترین ریٹس جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

0 136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کی شرحیں معمولی ردوبدل کے ساتھ برقرار ہیں۔ منگل 16 ستمبر 2025 کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری 282 روپے 35 پیسے اور فروخت 282 روپے 55 پیسے میں جاری ہے۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 50 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 389 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ یورو کی خریداری 332 روپے 50 پیسے اور فروخت 336 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

کینیڈین ڈالر 203 روپے میں خریدا جا رہا ہے اور 208 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 187 روپے اور فروخت 192 روپے ہے۔ چینی یوان کی خریداری 39 روپے 36 پیسے اور فروخت 39 روپے 76 پیسے پر جاری ہے۔

جاپانی ین 1 روپے 89 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 1 روپے 99 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سعودی ریال کی خریداری 75 روپے 40 پیسے اور فروخت 76 روپے 40 پیسے میں کی جا رہی ہے، جبکہ اماراتی درہم 77 روپے 15 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 78 روپے 15 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرنسی ریٹس کا انحصار روزانہ کی بنیاد پر طلب اور رسد پر ہوتا ہے اور ان میں دن کے مختلف اوقات میں تبدیلی کا امکان ہوتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی کرنسی کا تبادلہ کرنے سے قبل تازہ ترین نرخوں کی تصدیق ضرور کر لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.