ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 ، شاہد آفریدی ، شعیب اختر اور کامران اکمل پھٹ پڑے
راولپنڈی (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو انگلینڈ کی ہوم سیریز کے خلاف ٹیم میں رکھنا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ٹیم میں شان مسعود کی واپسی ہوئی لیکن شعیب ملک کو 3 سے 4 میچز دینے چاہیے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا ‘ہماری ٹیم کو اس ایریا میں ایک اچھے بیٹر کی ضرورت ہے
اور وہ (شعیب ملک) تجربہ کار ہے، مسلسل اسی نمبر پر کھیلتا رہا ہے، دوسری جانب کامران اکمل نے اگلے ماہ شروع ہونے الے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اس ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا، یہ اسکواڈ ایک بار پھر دوستی یاری کے لیے بنایا گیا ہے۔جبکہ قومی ـٹیم کے سابق فاسٹ بائولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘ایوریج لوگوں کو ایوریج بندے ہی پسند آتے ہیں، ایوریج لوگوں سے غیر معمولی فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔قبل ازیں پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران ویرات کوہلی اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس آئے اور 3 سال کے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے اور اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ویرات کوہلی شاید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی ایسا اپنی توجہ کرکٹ کے دگر فارمیٹس پر مرکوز رکھنے کیلئے کر سکتے ہیں اور اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی جوان فاسٹ بولر اور اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر بری طرح برس پڑے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی ری ہیب خود کر رہے ہیں اور پی سی بی ان کا بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ
میں نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی کے لیے اپنے طور پر معالج کا بندوبست کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔وہ جولائی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ، پاکستان کے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔
ابتدائی طور پر ان کی بحالی کا دورانیہ 28 اگست کو ختم ہونا تھا لیکن اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق بورڈ کے میڈیکل پینل نے انہیں مزید علاج کے لیے انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی سکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر […]
[…] بنائے جب کہ محمد رضوان نے 88 رنز بنائے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کی تعریف کی اور بڑے ٹوٹل کا تعاقب کرنے کے […]
[…] نیوز) قومی ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر […]
[…] آباد (مسائل نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بادشاہوں کی طرح دکانیں بند کرنے کا فیصلہ […]