پاکستان ہلال احمر کی طرف سے جعفر آباد میں 200 متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کئے گئے
جعفراآباد(مسائل نیوز)پاکستان ہلال احمر کی طرف سے جعفر آباد میں 200 متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کئے گئے
امدادی پیکیج میں گھریلو سامان،تارپولین شیٹس، کمبل اور فیملی ٹینٹ شامل ہے
متاثرین سیلاب کی مدد، خدمت ہلالِ احمر کی اوّلین ترجیح ہے، سردار شاہد احمد لغاری
- Advertisement -
ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرہ 200گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اِس حوالے سے روجھان جمالی میں تقریب منعقد کی گئی۔ ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے متاثرہ افراد میں امدادی پیکیج تقسیم کیا۔ امدادی پیکیج میں گھریلو ضرورت کا سامان جس میں کچن سیٹ، 2 تارپولین شیٹس، 2 کمبل اور ایک ٹینٹ شامل ہے۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلالِ احمر جناب سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ سے پیش پیش ہے۔متاثرین سیلاب کی مدد، خدمت اوّلین ترجیح ہے۔ ہلالِ احمر نے بلا امتیاز، بلا تفریق، بلا رنگ ونسل ہر متاثرہ گھرانے کی مدد کی ہے اور کررہے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، طبّی سہولتیں، صحت و صفائی کے سامان کی تقسیم اور نفسیاتی امداد کے علاوہ گھریلو ضرورت کا سامان بہم پہنچا رہے ہیں۔ ہلالِ احمر دُکھی انسانیت کا مرہم ہے، ہم اپنے موومنٹ پارٹنرز اور

دیگر اداروں کے اشتراک سے تعمیر نو، بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کریں گے۔ ریسکیو، ریلیف میں ہلالِ احمر پاکستان نے گرانقدر کام کیا ہے۔ جعفر آباد میں امدادی پیکیج کی تقسیم ہلالِ احمر کی جانب سے اقدامات کا حصہ ہے۔ آج متاثرین کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی، ہم تاریخ کی سب سے بڑی تباہی سے دوچار ہیں۔ آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک ہلالِ احمر اپنا کام جاری رکھے گا۔
ممبر صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی نے کہا خوشی ہوتی ہیے آج ہلال احمر نے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح نصیر آباد ڈویژن میں ترجیحی بنیادوں پر فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیے اس قبل بھی ہلال آحمر نے قدرتی آفات میں کلیدی کردار ادا کی ہیے اور اب امید رکھتے ہیے ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری کی سربراہی میں یہ ادارہ مزید فعال کردار کرینگے۔
اِس سے قبل سیکرٹری ہلال آحمر بلوچستان ایوب خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،انہوں نے چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد لغاری و عملہ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب جعفر آباد کے متاثرین سیلاب کی دِلجوئی کیلئے ہے۔ انہوں نے اِس اَمر کا اظہار کیا کہ ہلالِ احمر اپنے موومنٹ پارٹنرز کی مدد سے ہر ایک متاثرہ گھرانے تک
اس موقع پر امداد پہنچانے میں کامیاب ہوگا۔