سندھ اور بلوچستان کے مابین پانی کے مسئلہ کے جلد حل کیا جائے گا،میر عبد القدوس بزنجو
کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے ملاقات، سندھ بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلے ودیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملا قات میں دونوں رہنماؤں کیر تھر کنال میں پانی کی بندش پر تشویش کا اظہار،کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پشتونوں کے خلاف ایک لسانی تنظیم کی جانب سے کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے معاملے کو حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے اوربی اے پی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیاگیا، وزیراعلیٰ و قائم مقام گورنر بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت پشتونو ں کو تحفظ فراہم کرے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے مسئلہ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے،امید ہے کہ سابق صدر اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل میں اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہاکہ بی اے پی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے مشاورتی اجلاس میں اہم قومی امور پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں پارٹی کا مشترکہ موقف اپنانے اور دیگر پارٹی امور پر غور کیا جائے گا۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آواران جیسے دور افتادہ ضلع میں کیڈٹ کالج […]
[…] نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی شعبے کی بحالی کے لئے […]
[…] نیوز) سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا […]
[…] نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو باعزت […]