ایمریٹس ائیر لائنز نے ہیتھرو ائیر پورٹ کی پروازوں اور ٹکٹوں کو محدود کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
دبئی(مسائل نیوز) یو کے اور یو اے ای کے درمیان پروازیں محدود کرنے کا معاملہ، ایمریٹس ائیر لائنز ہیتھرو ائیر پورٹ کی ٹکٹوں کو محدود کرنے پر راضی ہوگئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ائیر لائن ہوائی اڈے کو اپنے وسائل کو بڑھانے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایمریٹس ائیر لائنز اور ہیتھرو ائیر پورٹ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اگست کے وسط تک پروازوں اور ٹکٹوں کی فروخت کو محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، لیکن جن مسافروں نے پہلے ہی اپنے ٹکٹ بک کروا رکھے ہیں وہ اپنے سفرنامے کے مطابق سفر جاری رکھ سکیں گے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ایمر یٹس نے اس بات پر تفاق کیا ہے کہ ائیر لائن اگلے دو ہفتوں کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے ہوائی اڈے کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ڈیمانڈ اور صلاحیت میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
- Advertisement -
جبکہ مسافروں کو موسم گرما میں ایک ہموار اور قابل اعتماد سفر فراہم کیا جاسکے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ائیر لائن ہیتھرو کو اپنے وسائل کو بڑھانے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ایمریٹس ائیر لائن نے یہ بھی کہا کہ وہ صلاحیت کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ اس سے پہلے ایمریٹس ائیر لائن نے ہیتھرو ائیر پورٹ کی جانب سے ائیر لائنز کیلئے مسافروں کی تعداد کم کرنے کا حکم مسترد کر دیا تھا تاکہ عملے کی کمی کی وجہ سے موسم گرما کے دوران سفری مشکلات کو کم کیا جاسکے ۔ ہیتھرو ائیر پورٹ نے 11 ستمبر تک 2 ماہ کیلئے مسافروں کی کل تعداد 1 لاکھ یومیہ محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ موسم گرما کے ٹکٹوں کی فروخت بند کر دی جائے ۔ یاد رہے کہ ایمر یٹس ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ نا قابل قبول ہے ، اور اس مطالبات کو مسترد کر تےہیں ۔