MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکارہ اور سیاستدان چل بسیں

1 527

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

معروف اداکارہ اور سیاستدان چل بسیں

دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ اور سابق سیاستدان گلنڈا جیکسن 87 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ گلنڈا جیکسن لندن میں واقع اپنے گھر میں مختصر علالت کے بعد وفات پاگئیں۔خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں دوسری جنگ عظیم کی حقیقی کہانی پر بننے والی فلم ’ دی گریٹ ایسکیپر‘ کی عکس بندی مکمل کی تھی جس میں انہوں نے برطانوی اداکار مائیکل کین کے ساتھ کام کیا تھا۔

- Advertisement -

طوفان کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

انہوں نے 1970 میں مصنف ڈی ایچ لارنس کے ناول پر مبنی فلم ’ویمن ان لو‘ کے لئے اور 1973 میں فلم ’اے ٹچ آف کلاس‘ میں نمایاں کارکردگی کے لئے بہترین اداکارہ کا آسکر اعزاز اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ گلنڈا جیکسن 1992 میں لندن کے اپنے مقامی حلقے سے لیبر ایم پی منتخب ہوئیں بعدازاں 1997 سے 1999 میں ٹونی بلیئر کی حکومت کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ان کے لواحقین میں ان کا ایک بیٹا 54 سالہ معروف برطانوی کالم نگار ڈینیئل پیئرس جیکسن ہوجز ہے۔

اسمارٹ فون خریدنا آسان ہوگیا؟ جانیے کیسے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] معروف اداکارہ کے حادثے کا شکار ہوکر سرجری کی خبریں جھوٹی نکلیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.