منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر سماعت، پی ٹی آئی کا غیر دستخط شدہ جواب الجواب کارروائی سے حذف کر دیا گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے غیر دستخط شدہ جواب الجواب کو حذف کرتے ہوئے دستخط شدہ جواب الجواب کو منظور کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کر رہاہے ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرا دی گئی ۔ منحرف ارکان کے وکیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیا جواب الجواب آج جمع کرا دیا گیا ہے ، گزشتہ سماعت پر جو جواب الجواب جمع کرایا اس کی کیا حیثیت ہے ، عمران خان نےآج اپنےبیان سےیوٹرن لےلیاہے، عمران خان الیکشن کمیشن پرعدم اعتمادکررہےہیں، گزشتہ جواب الجواب پہلےالیکشن کمیشن کےریکارڈپرلایاجائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان کودستخط شدہ کاپی جمع کرانےکی ہدایت کی تھی، غیردستخط شدہ دستاویزات جمع کرانےکےکیانتائج ہوسکتےہیں؟۔منحرف ارکان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ نئےجواب الجواب کومسترد کیا جائے ، جواب الجواب کی آڑمیں مزیدریکارڈجمع کرایاگیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھناہےجواب الجواب میں جمع ریکارڈکیس کاحصہ بناناہےیانہیں۔
- Advertisement -
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے غیر دستخط شدہ جواب الجواب کو کارروائی سے حذف کرتے ہوئے آج جمع کرایا گیا دستخط شدہ جواب الجواب منظور کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج جمع کرائےگئےجواب کےتحت کارروائی بڑھائی جائے۔
علیم خان کےوکیل بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ 63 اےکےتحت پارلیمانی پارٹی ارکان کوہدایات جاری کرتی ہے، پارٹی پالیسی جاری نہ کرنےپرآرٹیکل 63 اےکااطلاق نہیں ہوتا، پارلیمانی پارٹی اورپارٹی چیئرمین میں واضح فرق ہے۔ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے پوچھا کہ کیاپارلیمانی پارٹی کالیڈربھی پالیسی جاری کرسکتاہے جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین ہدایات جاری نہیں کرسکتا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلےدستاویزات اصل ہونےکافیصلہ کرے، پارٹی چیئرمین کی جانب سےعلیم خان کوپالیسی سےآگاہ نہیں کیاگیا، پارٹی پالیسی کافیصلہ ایک شخص نہیں پارلیمانی پارٹی کرتی ہے،پارٹی چیئرمین کی جانب سےعلیم خان کوشوکازنوٹس جاری نہیں ہوا، ریفرنس تیارکرنےکیلئےجعلی دستاویزات استعمال کی گئیں۔
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پرارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھالیا۔اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نےارکان […]