MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی ۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، ان شاء اللہ۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا ۔ انہوںے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراٴْن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.