MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے آئی جی گلگت بلتستان نے عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار واپس بلا لئے، پی ٹی آئی کا بھجوانے سے انکار

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) گلگت بلتستان میں نئے تعینات ہونے والے آئی جی (انسپکٹر جنرل پولیس) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار واپس بلا لئے تاہم پی ٹی آئی نے واپس بھجوانے سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار بدستور موجود ہیں، تحریک انصاف نے اہلکاروں کو واپس بھیجنے سے انکار کر دیا۔تحریک انصاف کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس کو گذشتہ روز تبدیل کر دیا تھا اور نئے آئی جی ڈار علی خٹک کو عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار واپس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.