MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے 21ایم این اے ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، نبیل گبول

1 482

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 21 ایم این اے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے تا کہ ان کیلئے کوئی مشکل نہ ہو ۔

- Advertisement -

نجی چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے 21 اراکین اسمبلی نے ہمیں کہا ہے کہ ہم پریس کانفرنس میں آپ کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے تا کہ کوئی پرابلم نہ ہو۔ یاد رہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے جس کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کو 172سیٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس صرف 162سیٹیں ہیں اس طرح اپوزیشن کو10 حکومتی اتحادی یا حکومتی اراکین کے ووٹ کی ضرورت ہے جس کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومت اتحادیوں کو اپنے ساتھ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے اراکین کو بھی بچانے میں لگی ہے جس کیلئے مختلف سیاسی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اور پارٹی کی جانب سے نوٹس کے بعد پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے غلط الفاظ کا استعمال تسلیم کرتے ہوئے تمام خواتین سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.