MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، علی زیدی کا تہلکہ خیز دعویٰ

0 527

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اوروفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائوس کے تمام کمرے بھر چکے ہیں اورحفاظت کے لیے ایس ایس یواہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ کے مزید 300 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔لگتا ہے زرداری مافیا نے لوٹی دولت کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70اہلکار پی پی کے لانگ مارچ میں ساتھ آئے

- Advertisement -

تھے جبکہ 30 اہلکار ہر وقت سندھ ہائوس کی سیکیورٹی پر مامور رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.