MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم میں کمی کرکے 5 لاکھ کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.