MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرےگا،بلاول بھٹو

0 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی رکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے،

- Advertisement -

پاکستان قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بھی تین ماہ سے بند ہیں، اور اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ عوام کی پہنچ سے بلکل بھی باہر ہو جائیں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا اور کمی چیونٹی جتنی بھی نہیں کی جاتی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر تو پاکستان میں تیل کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے، لیکن کم ہونے پر کمی نہیں لائی جاتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کم از کم اقتدار کے آخری دنوں میں تو عمران خان کو پاکستان کے غریب عوام پر ترس کھانا چاہے۔ لیکن لگتا ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.