ملک بہت بڑے بحران کی طرف جا رہا ہے سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں،ہمایوں عزیز کرد
بولان(مسائل نیوز)بلوچستان کے سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت بڑے بحران کی طرف جا رہا ہے سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں جعلی مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لیئے اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں وہ ادارے جو اس ملک میں اپنے آپ کو غیر سیاسی کہتے ہیں تو آج ملک اتنے بڑے بحرانوں کا شکار نہ ہوتا چاپلوسی کی سیاست کرنے والے اقتدار میں آجاتے ہیں مگر وہ عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی عوام اور اداروں کے لیے کام کر سکتے ہیں جو ادارے جعلی الیکشن کرواتے ہیں وہ گھر بیٹھ کر پالیسیوں مرتب کرکے جعلی منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں تھام دیتے جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی ہے انہوں نے کہا ہمیں اس خوشی فہمی میں نہیں رہنا ہوگا جو ادارے کہ رہے ہیں کہ ہمارا ملکی کی سیاست میں کسی قسم کا کردار نہیں جس طرح سے ملک میں ہر آنے والے الیکشن سے قبل ادارے اپنے آپکو ملکی سیاست سے بری زمہ سے انکار کرتا آرہا ہے وہی ادارے جلعی لوگوں بنا کر پارلیمنٹ لا کر کمزور کرکے اس ملک کے بہت بڑے بحرانوں کا ذمہ دار ہیں کیونکے وہ ادارے اپنا اختیار کسی صورت پارلیمنٹ اور عوام کو نہیں دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہمارا اور اس ملک کے ہرفرد کا اجتماعی ذمہ داری ہے جس میں دہقان وکلاء کسان مزدور طالب علم اساتذہ اور سیاسی کارکن کہ وہ اپنا کردار ادا کریں جو اس وقت ایک مفلوج پارلیمنٹ نظام نہیں چلا سکھ رہی ہے ہمیں اس مفلوج نظام کو ختم کرکے ایک مضبوط نظام بنانے کے لیےکردار ادا کرنے کی ضرورت ہےتاکہ ہم اس ملک کوبہتر بنانے میں کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا جہاں جمہوری حکومت قائم ہوتیں ہیں وہاں سیاسی پارٹیاں اور حکومت پالیسیاں بناتی ہیں اور اس پر عملدرآمد ادارے کرتے ہیں