MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپنی پارٹی کو جماعت اسلامی کی حمایت کا مشورہ دوں گا

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی کو جماعت اسلامی کی حمایت کا مشورہ دوں گا۔انہوں نے جیو نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی دشمن جماعت سمجھتے ہیں،جماعت اسلامی نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں لڑا۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آخری سانس لے رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ہماری حمایت میں نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، ہم کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر والا جف بھی لگایا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ جامشورو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 15 نشستیں پی پی نے جیت لیں۔ واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ حیدرآباد کی 129 یوسیز میں سے 14 کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ گئے ہیں۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج مرتب کرنے میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں گڈاپ ٹاؤن اور ملیرٹاؤن میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔ حیدرآباد کی129یوسیز میں سے اب تک14 کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 12 نشستوں پر پیپلزپاٹی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ ایک نشست پر تحریک انصاف اور ایک پر جماعت اسلامی کو سبقت حاصل ہے۔
حیدرآباد میں31 نشستوں پر پی پی امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان ٹاؤن کمیٹی میں19میں سے15وارڈز کے نتائج کے مطابق 13 نشستوں پر پی پی، ایک جی ڈی اے جبکہ ایک نشست پر ایس ٹی پی کے امیدوار نے میدان مارلیا۔ دادو میں میونسپل کمیٹی میہڑ کے14 میں سے 13 وارڈز کےغیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 8 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی کو 4 اور ایک نشست پی پی شہید بھٹو کو ملی۔ میونسپل کمیٹی بدین کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 14میں سے 12وار ڈز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ ایک پر پی ٹی آئی اور ایک پر جی ڈی اے کو کامیابی ملیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.