MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پی ڈی ایل میں اڑھائی روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا

0 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آئندہ 15؍ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ قیمتوں پر برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی

- Advertisement -

میں ڈھائی روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا جو پہلے 32.50؍ روپے تھی اور اب یہ 35؍ روپے ہوگئی ہے۔ اس کا اطلاق 16؍ جنوری 2023ء سے ہوگا۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت نے مالی سال 2022-23ء کے دوران پی ڈی ایل کی مد میں 855؍ ارب روپے جمع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ حکومت تمام پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل کی مد میں 50؍ روپے کا اضافہ کرنا چاہتی ہے لیکن اب تک وہ صرف ایم ایس پٹرول پر زیادہ سے زیادہ لیوی عائد کر پائی ہے۔ ابتدائی 6؍ ماہ یعنی جولائی تا دسمبر میں پی ڈی ایل کی مد میں جمع ہونے والی رقم 200؍ ارب روپے تھی اور حکومت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاری مالی سال کے دوران پی ڈی ایل کی مد میں جمع ہونے والی رقم پر نظر ثانی کرکے اسے 500؍ سے 550؍ ارب روپے تک لیجائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.