ملک کو صدارتی نظام کے جانب لیجانے کی کوشش ہو رہی ہے ، یعقوب ناصر
لورالائی(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماءو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پیٹرول کی مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر 3 روپے کا اضافہ کر کے عوام پر ایٹم بم گرا دیا گیا ملک کو صدارتی نظام کے جانب لیجانے کی کوشش ہو رہی ہے عمران خان ملک کا صدر بننے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ آئین کے سراسر خلاف ورزی ہے ملک میں پارلیمانی نظام کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے ۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں حقیقت ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے
- Advertisement -
جس سے حکومت کو وقت اور موقع مل رہا ہے اپوزیشن کو اپنے تمام تر اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے عمران خان حکومت کے خلاف ایک نقاتی ایجنڈے پر اتفاق پیدا ککرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ اور اسٹیٹ بنک ترمیمی بلز کی منظوری قابل افسوس بات ہے منی بجٹ کے فوری بعد پیٹرل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک مرتبہ پھر 350 ارب کے ٹیکسیز لگا دیئے گئے جس سے عوام مہنگائی تلے دب گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ سب کچھ ائی ایم ایف کے کہنے پر کیا جارہا ہے اسٹیٹ بنک اب براہ راست ائی ایم ایف کے پاس چلا گیا جس سے ہمارے ملک کی آزادی و خودمختیاری کو سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے گروی کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا گورنر اور ہمارے سارے وزیر خزانہ ائی ایم ایف کے ملازمین رہ چکے ہیں ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے کا وقت اچکا ہے اگر ہم نے بیرونی آقاوں کے اشاروں پر چلنے والے حکمرانوں کا راستہ نہ روکھا تو ملک کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچنے گا