MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت دورے پر آئے مشہور فٹبالر میسی کے ذاتی طیارے کی حیران کن قیمت سامنے آ گئی

0 74

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز )ارجنٹینا کے شہرہ آفاق اسٹار فٹبالر لیونل میسی 13 دسمبر سے دورہ بھارت پر ہیں، اس دورے میں جہاں میسی کی ایک جھلک دیکھنے مداح قطار در قطار نظر آئے وہیں ان کا 10 نمبر والا ذاتی جیٹ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

میسی کا پرتعیش اور منفرد جیٹ نہ صرف فٹبالر کی جائیداد میں شامل ایک مہنگا ترین اثاثہ ہے بلکہ یہ ان کی خواہش اور مرضی کے عین مطابق بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے 2018 میں یہ گلف اسٹریم V پرائیوٹ جیٹ خریدا تھا، گلف اسٹریم V گلف اسٹریم IV کا ایک اپ گریڈ ورژن ہے جسے 1997 میں لانچ کیا گیا تھا ۔

- Advertisement -

میسی کا یہ پرتعیش جیٹ 14 آرام دہ سیٹوں، کچن ، 2 باتھ روم اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں 16 مسافر ایک ساتھ سفر کرسکتے ہیں جب کہ اس طیارے کے پچھلے حصے میں نمبر 10 لکھا ہوا ہے جو ان کی فٹبال جرسی کا بھی نمبر ہے۔

لیونل میسی کے اس جیٹ کی سیڑھیوں پر ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو سمیت ان کے تین بچوں تھیاگو، میٹیو اور سیرو کے نام درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میسی نے اس پرائیوٹ جیٹ کو 2018 میں 15 ملین ڈالر ( 136 کروڑ بھارتی روپے) میں خریدا تھا، بتایا جاتا ہے کہ میسی کا یہ نجی جیٹ 51 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جب کہ نیویارک، ٹوکیو یا لندن اور سنگاپور بغیر کسی وقفے کے سفر کر سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.