MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹرنیٹ پر مساج سروس سرچ کرنے والے شخص کو اپنی ہی اہلیہ کی تصویر مل گئی

0 894

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز) انٹرنیٹ پر مساج سروس سرچ کرنے والے شخص کو اپنی ہی اہلیہ اور بہن کی تصاویر مل گئیں، انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ممبئی کے اکتیس سالہ شخص مساج سنٹرز کی تلاش میں جسم فروشی کی شرمناک سروس مہیا کرنے والی ایک ویب سائٹ کھولی جس پر وہ اپنی اہلیہ اور بہن کی تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ اس شخص کے مطابق اس کی اہلیہ اور بہن کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اٹھائی گئی تھیں اور یہ تصاویر جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی خواتین کی پروفائلز پر لگائی گئی تھیں، اس شخص نے دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا اور کسی خاتون سے ایک ہوٹل میں وقت طے پا گیا، جب اس شخص نے اس عورت کے ملنے پر اس سے بہن اور اہلیہ کی تصاویر کے بارے پوچھا تو خاتون ہنگامہ کھڑا کردیا جس پر اس شخص نے پولیس کو بلا کر خاتون کو گرفتار کروا دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.