MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار نے میرے کیخلاف پروگرام کرائے، مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں،مفتاح اسماعیل پھٹ پڑے

3 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی

- Advertisement -

پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا،سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں،سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں، حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے،مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے اچھے طریقے سے نہیں ہٹایا گیا، اسحاق ڈار نے میرے کیخلاف پروگرام کرائے،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یا دیگر ممالک سے ملنے والے چند ارب ڈالر آنے سے کچھ ہفتوں کی مہلت مل سکتی ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا، عمران خان بابائے ڈیفالٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے سخت فیصلے کئے، اسحاق ڈار کی تنقید کا علم تھا، پہلے بھی کہا تھا کہ وزیرخزانہ رہوں یا نہ رہوں حکومت مدت پوری کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کر دئیے،گلبرگ تھری گھر کی سپرداری […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر […]

  3. […] (مسائل نیوز)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد6ماہ تک اسحاق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.