MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے ،محمد خان لہڑی

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(جی این ایم)سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسلئہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے گا دونوں صوبے ایک دوسرے کے پانی کے حق اور مفاد کا احترام کرینگے دونوں صوبوں کے متعلقہ حکام تمام امور کا تفصیلی جائیزہ لیکر سفارشات پیش کرینگے جنکی منظوری دونوں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دی جائےگی

- Advertisement -

اس بات کا فیصلہ یہاں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا بلوچستان اور سندھ کے وزراءآبپاشی میر محمد خان لہڑی اور جام خان شورو کے علاوہ دونوں صوبوں کے سیکریٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ارسا معاہدے کے تحت دریا ئے سندھ کے پانی کی دونوں صوبوں کے مابین تقسیم سے متعلق امور اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے علاوہ دونوں صوبوں کے موقف کا جائیزہ لیا گیا

اجلاس میں طے پایا کہ دونوں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری اور انجینئر ز اجلاس منعقد کرکے تمام حل طلب مسائل و امور کو حتمی شکل دینگے اور اجلاس کی سفارشات کو دونوں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.