MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پانچ بین الاقوامی دوا ساز کمپنیز نے پاکستان کو الوداع کہہ دیا! جانیں پس پردہ کیا راز چھپا ہے

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان میں پچھلے تین سال کے دوران پانچ بڑی بین الاقوامی دوا ساز کمپنیاں یا تو اپنی مینوفیکچرنگ بند کر چکی ہیں یا مارکیٹ چھوڑ گئی ہیں۔

صحت کے وزیر سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بایر، آئی سی آئی پاکستان، سانوفی ایونٹس، فائزر اور نووارٹس نے اپنی فیکٹریاں مقامی کمپنیوں کو منتقل کر دی ہیں۔ ان کمپنیوں کی یہ منتقلی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے، نہ کہ پیداوار بند کرنے کا فیصلہ ہے۔

وزیر صحت کے مطابق فیکٹریاں نئی ملکیت کے تحت کام کر رہی ہیں تاکہ ضروری ادویات کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

خارج ہونے والی کمپنیوں اور ان کی فیکٹریاں درج ذیل ہیں:

بایر کی لاہور یونٹ

- Advertisement -

آئی سی آئی پاکستان کی مختلف شہروں میں کارخانے

سانوفی کی کورنگی انڈسٹریل فیکٹری

فائزر کی سائٹ کراچی فیکٹری

نووارٹس کی ویسٹ وارف فیکٹری

قومی اسمبلی کو اس بارے میں کسی وجہ کی تفصیل نہیں دی گئی کہ کمپنیاں کیوں مارکیٹ سے باہر ہو رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.