MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی، جمال رئیسانی

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآڈینیٹر برائے یوتھ افیئرنوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کررہا ہے۔ ہم نے روزاول سے کہا تھاکہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے، آج فنانشل ٹائمز کے انٹرویو میں خود مان لیا۔ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکی سازش کا نعرہ دراصل عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والا آج کہہ رہا ہے کہ معاملہ ختم ہوچکا،اب آگے بڑھ چکا ہوں۔ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، آج مقبولیت کے دعویدار جماعت کی اصلیت سامنے آرہی ہے۔ جلسے جلسوں میں اسی بیانیے پر ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی، یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل کر امریکہ کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگایا، لیکن درحقیقت سب سے بڑا غلام یہ خود ہے۔ تحریک انصاف کی طرز سیاست جمہوریت کے دامن پر ایک داغ کے سوا کچھ نہیں۔ اپنے دور اقتدار میں پارلیمان کی تضحیک کرنے والا آج جمہوریت کا چیمپئن بننے کا ناٹک کررہا ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکی ہے، مزید اسکے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ عوام یہ بھی جان چکی ہے کہ عمران کی سیاست صرف اسکی ذات اور وزارت عظمی کی کرسی تک محدود ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز )وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر آف یوتھ افیئرز نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سیاسی سماجی شخصیات و صحافی برادری کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.