MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولرز کو اہم ہتھیارقراردیدیا

1 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولرز کو اہم ہتھیار قرار دیدیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ کی موجودگی میں ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پیسرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں بھی وہ زبردست پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، خصوصا حارث رف نے آخری اووز میں بہت اچھی بولنگ کرکے امپرو کیا ہے۔بابراعظم نے کہا کہ بھارت سمیت ورلڈکپ کے ہر میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ کی اچھی تیاری کی ہے اور ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ہی بہت پریشر اور جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے فینز کیلئے یہ میچ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) روایتی حریف بھارت کے ساتھ آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.