MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں، عوام نے آج بلاول کی ٹانگتی کانپیں دیکھیں،عمران اسماعیل

1 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) عمران اسماعیل کا کہنا ہے بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلٰی مثال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے بلاول بھٹو کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کے بعد عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں، عوام نے آج بلاول کی ٹانگتی کانپیں دیکھیں، بلاول زرداری یا حکومت میں ہمت نہیں ہے کہ جوبائیڈن کو جواب دے سکیں، یہ سخت مؤقف دینے کی بجائے بیان کے فضائل بتا رہے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان موجودہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیرخارجہ اپنی طرح عوام کو بھی امپورٹڈ سمجھ رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان کے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایٹمی پروگرام پر غیرذمہ دارانہ بیان دیا، عمران خان نے کہا اپنے ملک پر ایٹم بم گرا دیں۔ عمران خان نے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر ڈاکا مارا، پاکستان کو جتنا نقصان عمران خان نے دیا کسی اور نے نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن نے غیر سرکاری پروگرام میں غیر رسمی بات کی، امریکی صدر نے قوم سے خطاب نہیں کیا کوئی انٹرویو نہیں دیا، میرے خیال سے انہوں نے فنڈ ریزنگ پروگرام میں یہ بات کہی۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا اس بیان سے دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے، ہر ممالک کے مختلف مسائل پر اپنے اپنے موقف ہوتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ مثبت طریقے سے دنیا سے انگیج ہوں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو فیٹف سے نکالیں۔
دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، طلبی کے موقع پر امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا،امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا، امریکی سفیر کو پاکستان کے مئوقف سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی سفیر کو پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے جدید سسٹم نصب کیا گیا ہے، امریکا اس حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور بیانات دینے میں محتاط رویہ اختیار کرے اور اس حوالے سے اپنا نیا بیان بھی جاری کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این اے 237 میں دھاندلی کے کئی واقعات سامنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.