MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں، نواز شریف

0 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ادھر پاکستان سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 2 سوالات پوچھ لیے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بائیڈن کے بیان پر 2 سوالات ہیں، کن معلومات کی بناء پر جوبائیڈن ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟ جب کہ میں وزیر اعظم رہنے کے بعد جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، امریکہ کے برعکس جو جنگوں میں ملوث رہا ہے دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ بائیڈن کا یہ بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہ “ری سیٹ” ہے؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.