MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل آگیا

2 494

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ ردعمل آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے؟ کیوں کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر سے پاکستان سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا، ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اسی لیے چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی کی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں، صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فوری واپس لیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔
اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو بھی سخت نتائج کی دھمکی دی تھی، سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے اس کے نتائج ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے، میں اس عمل میں ہوں، جب ایوان اور سینیٹ واپس آجائیں گے تو انہیں روس کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس کے کچھ نتائج برآمد ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویندنٹ پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تقرری کا فیصلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.