MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلزپارٹی کا اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

0 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔پی پی ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کیبیانات کیخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.