نیپرا نے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی پر دو کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کردیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) نیپرا نے ملتان ریجن میں جولائی 2020 سے دسمبرن 2021 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 2کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جمعہ کو نیپرا نے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 2کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 16 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی۔
نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2ن ممبران پر مشتمل کمیٹین تشکیل دی تھی، 16 میں سے 11 اموات میں میپکو قصوروارقرار پایا۔
نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 11 اموات میں 4 0میپکو کے ملازمینن جبکہ 07ن عام شہرین تھے، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت میپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔ نیپرا کے مطابق میپکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، اتھارٹی نے میپکو کوسوگوارخاندانوں کون 35ن لاکھ روپین فی کس معاوضہ ادا کرنین کینہدایت کی ۔
- Advertisement -
اتھارٹی نے میپکو کو سووگوارن خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی ۔ نیپرا نے معاوضے و ملازمتوں کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی ۔