MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رانا ثناءاللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے،فواد چوہدری

3 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر طنز کے نشتر برسا دئیے اورمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے۔ بالکل آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آپ نے جج صاحب کی خواہش کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پرآرٹیکل6 لگانا ہے،اور جج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراہی دیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ پہلے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا شوق پورا نہیں کر سکے،تشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ فواد چوہدری کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوا تو رسے کم پڑ جائیں گے گلے بہت زیادہ ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے، حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، یہ نہیں ہوسکتا ججز اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندار نہیں رہی، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے منٹس بھی لاکر پڑھ لیتے، صدر پاکستان نے بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھا ہے، سائفر کے نتیجے میں پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی ، بہت سے لوگ سائفر کی تحقیقات نہیں کرانا چاہتے کیوں کہ سائفر کی تحقیقات ہوئیں تو اس پر بحث ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عقلمندوں کو معلوم ہے کہ سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہو رہی ، سائفر چیف جسٹس کے پاس موجود ہے اس کی انکوائری کرائے جائے، حکومت میں آنے کے بعداسمبلی میں سائفر کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ باہر نکل آئے ‘ ٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوا تو پی ٹی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.