MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناموس رسالت جان سے زیادہ عزیز ہے، مسلمان توہین برداشت نہیں کرسکتے، مولانا لونی

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی)پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولانا عبدالقادر لونی نے اسلام آباد کے امیر مولانا حافظ خیر محمد کی رہائشگاہ پر عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار نے گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں اور گھروں کو مسمار کرکے انسانیت کو شرما دیا۔ مودی سرکار کے ظلم پر عالمی برداری نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مودی سرکار مسلمانوں کے گھر مسمار کردینے، گرفتاریاں، شہادتوں اور لاٹھی چارج سے تو جمہوری حق چھین سکتے ہیں لیکن نبیؐ کی عزت و ناموس پر قربان ہونے والوں کا جذبہ کم نہیں کرسکتے ہیں۔ مظالم اور انتہا پسندی سے بھارتی حکمرانوں کی فرعونیت آخری حدوں کو چھونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتے مسلمان کو اپنی جانوں سے ناموس رسالت زیادہ عزیز ہے۔ بھارت جتنے غیر انسانی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے جائیں لیکن مسلمان کو ناموس رسالت کے دفاع سے ہٹا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی بھارتی انتہا پسندوں کو تقویت دینے کا باعث بن رہی ہے، جس کی وجہ سے مسلمانوں کا زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ بھارت مسلسل جنون اور انتہا پسندی سے انسانی قوانین کو روندا رہا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.