MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو کس کے پاس رکھی ہے، ناصر شاہ کا حیران کن انکشاف

0 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کے بیان پر انہیں طنز کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج عمران کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی، ان کے پاس کچھ بتانےکے لیے نہیں تھا تو اپنے قتل کا شوشہ چھوڑا۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو فرح گوگی کے پاس رکھی ہے، لگتا ہے عمران خان

- Advertisement -

اب ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہےکہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں، اگر چاہیں تو ہم ان کو گدو کے نفسیات وارڈ میں داخل کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.