MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کا ڈراپ سین

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو 4 رکنی جے آئی ٹی نے طبعی قرار دیدیا۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔جے آئی ٹی نے اس حوالے سے عامر شہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتے داروں کے بیانات ریکارڈ کیے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔واضح رہے کہ ایس ایچ او عامر شہزاد گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.