MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک افغان بارڈر پر فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ،7 جوان شہید

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ پاک افغان بارڈر پر ایشام کے علاقے میں کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف (36 سال، رہائشی فیصل آباد)، سپاہی سلیمان وقاص (34 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی جنید علی (26 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی اعجاز حسین (27 سال، رہائشی خیرپور)، سپاہی وقار احمد (25 سال، رہائشی میرپور خاص)، سپاہی محمد جواد امیر (24 سال، رہائشی چکوال) اور سپاہی ارشد علی (23 سال، رہائشی صحبت پور) شامل ہیں۔ ایس پی ار کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.