محترمہ بلقیس ایدھی کی انتقال سے ایک بار پھر بچے یتیم ہوگئے۔ ذولیخہ عزیز مندوخیل۔
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی رہنما ذولیخہ عزیز مندوخیل نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کی انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتقال سے بے سہارا بچے ایک بار پھر سے یتیم ہوگئے اس قبل فادر ٹریسا مرحوم عبدالستار ایدھی کے انتقال سے ایدھی چائلڈ ہوم میں بے سہارا بچے یتیم ہوگئے تھے ان کے انتقال سے بیگم ایدھی بچوں کی سرپرستی کے ذمہ داریاں سنبھالی اب ایک بار پھر سے وہ یتیم ہوگئے یہی ہی نہیں اولڈ ایج ہوم وہ بےسہارا افراد بھی اپنی محسن سے محروم ہوگئے ذولیخہ عزیز مندوخیل نے مزید کہا کہ ایدھی اور بیگم ایدھی کا انسانی خدمت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ بیگم بلقیس ایدھی کو اپنے جوار رحمت میں اعلئ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے