MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زمان پارک میں گرینڈ آپریشن ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر سے متعلق اہم اعلان کر دیا

3 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)زمان پارک میں پولیس اور رینجرز کا عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے لیکن کارکنان کسی صورت پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں تاہم اس ساری صورتحال میں شائقین کرکٹ آج لاہور میں ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ کو لے کر پریشان تھے اور ان کی پریشانی اب پی سی بی نے خوشخبری سناتے ہوئے دور کر دی ہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کا پہلا کوالیفائر میچ شیڈول کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلا کوالیفائر آج شام لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان اپنے وقت پر ہی شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ زمان پارک میں پولیس گزشتہ دو روز سے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے لیکن کارکنان پیچھے ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور پولیس کو مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ۔زمان پارک اور اردگرد کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ زمان پارک کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بلاک کیئے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا […]

  3. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.