MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری ملازمیں کے مطالبات فوری پر تسلیم کئے جائے: تحریک جوانان پاکستان بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے: طارق خان ترین

1 620

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے جاری کیا گیا پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمیں صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر بلوچستان میں ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے جہاں عوام کا جینا محال کردیا ہے وہی گڈ گورننس کے نام پر حکومت کرپشن کی انتہا کر رہی ہے جس کے بنا پر حکومت صوبائی خزانہ خالی ہونے کے بہانے تراش رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت اپنے ملازمین کے حق میں تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیتا ہے اور ساتھ صوبوں کو بھی تلقین کرتا ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے مگر یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وفاق مارچ کے مہینے میں تنخواہیں بڑھاتا ہے مگر یہاں بلوچستان کے ملازمیں کو یہ سہولت بجٹ کے بعد دیا جاتا ہے نہ صرف بلکہ پچھلی مرتبہ 25 فیصد کے بجائے 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دیا گیا اور سابق وزیر اعلٰی جام کمال کی دور حکومت وعدہ کیا گیا کہ ستمبر کے مہینے بقایا 10 فیصد اضافہ کیا جائیگا مگر کوئی اضافہ ابھی تک نہیں کیا گیا جوکہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ حال ہی میں ملازمین نے جب اسلام آباد میں احتجاج کیا تو اس نتیجے میں وفاقی حکومت پھر سے اس بات پر مجبور ہوئی کہ ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد تک بڑھائی جائے اور پچھلے سال کی طرح اس سال بھی صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی گئی مگر ابھی تک صوبائی حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبے وفاقی حکومت کے طرز پر اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھا چکی ہے مگر ایک بلوچستان ہی کو کیونکر احساس محرومی میں رکھا جارہا ہے۔ حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے بصورت دیگر تحریک جوانان پاکستان بھی ملازمین کے ہڑتال میں شامل ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اطلاعات و تعلقات عامہ تحریک جوانان پاکستان بلوچستان طارق خان ترین نے ڈپٹی کمشنر پشین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.