MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات کی ملک میں گرمی کی لہر میں شدت کی پیشگوئی

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق رواں ہفتے ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہا درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت

- Advertisement -

9 سے 10 ڈگری سینٹری گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 07سے10ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 07سے10ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کالام،پشاور،اٹک اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اینجلس(مسائل نیوز)جھلسا دینے والی گرمی کی لہر مغربی امریکا کو پکا رہی ہے، یورپ، ایشیا اور شمالی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.