MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اکبر ایس بابر کیس میں آج مریم اورنگزیب پیش ہوئیں ، بلی تھیلے سے باہر آگئی ، فرخ حبیب کی طنز

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج اکبر ایس بابر کے کیس میں مریم اورنگزیب بھی آئی ، آج بلی تھیلے سے باہر آگئی اور ثابت ہو گیا کہ اکبر ایس بابر مسلم لیگ (ن) کے ایزی لوڈ پر کام کر رہے ہیں ۔

- Advertisement -

فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فنڈنگ کے کیس کی سماعت تین ماہ سے نہیں ہوئی ، لندن میں مسلم لیگ یو کے پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہے ، کوئی سیاسی جماعت کیسے پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہو سکتی ہے ؟، مسلم لیگ (ن) کے اکاؤنٹس میں 64 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے 9 بینک اکاؤنٹس چھپا کر رکھے ہیں ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے لکھ کر دیا ہے کہ اکبر ایس بابر کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں پولیٹیکل فنڈ ریزینگ کی بنیاد رکھی ، پارٹی ارکان سالانہ پارٹی کو پئینگ ممبر کے طور پر فنڈز دیتے ہیں ، تارکین وطن سالانہ 30 ارب ڈالر بھجوا رہے ہیں ،ہمیں بھارت ، اسرائیل سے فنڈنگ کے طعنے دیے جاتے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.