خاران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے جھٹکے ،شدت 3.6 ریکارڈ
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے علاقے خاران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
- Advertisement -
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.6ریکارڈکی گئی ۔زلزلے کی گہرائی 12کلومیٹر ریکارڈجبکہ زلزلے کا مرکزخاران سے 43کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔